24 نومبر 2014 - 06:13
غاصب صہیونی ریاست نژاد پرستی کی پالیسی پر عمل پیرا: تحریک فتح

فلسطینی تحریک فتح نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی کابینہ نژاد پرستی اور نسلی امتیاز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک فتح کے ترجمان اسامہ القواسمی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی کابینہ ملت فلسطین اور خاص طور سےبیت المقدس کے فلسطینیوں کے بارے میں نسل پرستانہ اور نسلی تطہیر کی گھناؤنی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے ۔القواسمی نے مزید کہا کہ صہیونی حکام بیت المقدس کے عرب شہریوں کے بارے میں گھٹن اور انھیں ترک وطن پر مجبور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ان کے گھروں کو منہدم کررہے ہیں۔تحریک فتح کے ترجمان نے بیت المقدس اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکام کے اقدامات کو غیر قانونی، اور بین الاقوامی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج انتہا پسند صہیونی آباد کاروں کی ہمیشہ سیکورٹی اور مالی حمایت کرتی ہے ۔ تحریک فتح کے ترجمان القواسمی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مسجد الاقصی اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات اور اس کی تشدد پسندانہ کاروائیوں کی روک تھام کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲